Friday, August 27, 2010

عبادت کس کی؟؟؟؟

رمضان کے مبارک مہینے میں تمام مسلمان الحمداللہ، اللہ اک کی بھر پور عبادت کرتے ہیں ... روژے رکھتے ہیں.... پانچ نمازیں مرد مسجد میں اور عورتیں گھر میں پابندی کے ساتھ پڑتھی ہیں...... بہت ہی اچھا ماحول پوتا ہے ہر طرف ایک نورانیت چھائی پوئی ہوتی ہے...... مگر؟؟

کیا اللہ کی عبادت روژوں کی علاوہ باقی پورے سال کیوں نہیں کرتے؟؟؟... کیا اسلام صرف رمضانی مذہب ہے؟؟؟ کیا اللہ کا رحم صرف رمضان میں ہوتا ہے؟؟؟؟ یہ چند باتیں ہیں جو مجھ سمیت ہع مسلمان کہ سوچنے کے لئے ہیں.......

آخر میں ایک مولانا صاحب جن کا تعلق بہاولپور سے ہے اور نام انکا محمد احمد ہے... اپنے ایک بیان میں فرما رہے تھے کہ.......... صرف رمضان میں اللہ کی عبادت نہیں کرنا چاہیے بلکہ پورے سال اور پوری زندگی ایسے ہی گزارنی چاہیے..... اگر صرف رمضان میں اللہ کی عبادت کریں اور پورے سال اپنی من چاہی زندگی گذاریں تو پھر غالب گمان یہ ہے کہ ھم اللہ کی عبادت نہیں کرتے بلکہ ""رمضان کے مہینے"" کی عبادت کرتے ہیں.....

اس لیے آیئے عہد کریں کہ سارا سال بلکہ ساری ژندگی ایک اللہ کی عبادت اس طرح ہی کریں گیں جس طرح رمضان میں کرتے ہیں..........

اللہ اپنے فضل و کرم سے عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین

9 comments:

عادل بھیا said...

آمین۔۔۔

Saad said...

آمین ثم آمین

میرا پاکستان said...

ہم شارٹ کٹ ڈھونڈنے والے لوگ ہیں یعنی تھوڑے وقت میں زیادہ کمانا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے رمضان میں ایک کے بدلے بیس نمازوں کا ثواب کماتے ہیں تبھی تو باقی دنوں میں عبادت نہیں کرتے۔ یہ ہمارا دوغلہ پن ہی ہماری ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

افتخار اجمل بھوپال said...

خطيب صاحب نے درست کہا ہے ليکن دورِ حاضر ميں تو خطيب کی مانتا کون ہے ۔ لوگ سمجھنے لگ گئے ہيں کہ وہ بہت پڑھ لکھ گئے ہيں اور سب کچھ جانتے ہيں اور وہ پڑھائی ميں اتنا گم ہيں کہ قرآن شريف پڑھنے کی فرصت نہيں اور جو پڑھ ليتے ہيں سمجھتے ہيں کہ اسے سمجھنے کی ضرورت نہيں
اللہ ہميں سيدھی راہ پر چلائے

ضیاء الحسن خان said...

بلکل بجا فرمایا آپ نے اجمل صاحب........ جب ذہن میں یہ آجائے کہ سب آتا ہے تو واقعی مشکل ہوجاتی ہے.......

ضیاء الحسن خان said...

میرا پاکستان....... کامیابی حاصل کرنے کہ لئے تو صرف ایک ہی راستہ پے...... اللہ ہم کو صرف سیدھے راستے پر چلائے..... کسی شارٹ کٹ پر نہیں..... کیونکہ شارٹ کٹ تو کہیں اور ہی لےجائے گا....

افتخار اجمل بھوپال said...

گيس پيپرز يا خلاصے پڑھ کے امتحان پاس کرنے والے اور کيا کريں گے ؟

Timothywkpk said...

ہم شارٹ کٹ ڈھونڈنے والے لوگ ہیں یعنی تھوڑے وقت میں زیادہ کمانا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے رمضان میں ایک کے بدلے بیس نمازوں کا ثواب کماتے ہیں تبھی تو باقی دنوں میں عبادت نہیں کرتے۔ یہ ہمارا دوغلہ پن ہی ہماری ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

Bianca Price said...

آمین۔۔۔