Monday, July 25, 2011

اقسامِ بلاگرز

بلاگرز ۔۔۔۔۔ ہاں تو آج بات ہوگی کچھ بلاگرز کی اقسام کے بارے میں اور یہ سراسر میری اپنی ذاتی آرا ہیں کوئی اسکو ذاتی نہ لے اور اگر لے بھی لے تو اسکی مرضی ۔۔۔

ویسے تو جی کئی اقسام کے بلاگرز ہیں ۔۔۔ مگر بات ہوگی صرف اردو بلاگرز کی کیونکہ انگریزی بلاگ تو میں پڑھتا نہیں ہوں بس دیکھتا ہوں :)

پچھلے ایک سال سے میں تقریباً روزآنہ کی بیناد پر بلاگ پڑھ رہا ہوں اور کسی بھی بلاگ کو پڑھنے کے لئے اردو سیارہ کا سہارا لیتا ہوں کے وہاں آسانی سے کسی بھی بلاگ کی رسائی ممکن ہوتی ہے ۔۔۔۔۔ اس عرصے میں جو میں نے محسوس کیا بس آج اسکا ہی ذکر خیر ہوگا یہاں۔۔۔۔۔

سب سے پہلے بلاگرز کی اقسام !

 فلسفی بلاگرز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسے بلاگز کو تو شائد خود بھی کچھ نہیں پتہ ہوتا کے وہ کیا لکھ رہا ہے ۔۔۔۔۔۔ اسکا کام ہوتا ہے صرف لکھنا چاہے کسی کو سمجھ آئے یا نا آئے اور ایسے بلاگروں کی تعداد بہت ہی کم ہے میں سب کا نام تو نہیں لکھوں گا مگر آجکل ہمارا ایک بہت ہی اچھا دوست ایسی ہی بلاگنگ کر رہا ہے اگر اپنا اوے شاہ پڑھے تو وہ یہ نہ سمجھے کہ میں نے اسکو کہا ہے ۔۔۔ باقی وہ خود بہت سمجھدار ہے :)

بھوکے بلاگرز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان بلاگروں کی تعداد اب کچھ ترقی کی جانب جا رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ان میں بلا تخصیص مرد اور خواتین سب شامل ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ جنکا مقصد کچھ نہیں ہوتا سوائے اپنے بلاگ کی ٹریفک بڑھانے کے ۔۔۔۔ اور آپ یقین کریں یہ ایک ایسی لت ہے جسکا اگر ابھی سے علاج نہیں کیا تو یہ بلاگرز سے وہ، وہ لکھاوائے گی اور وہ، وہ کروائے گی کہ پوچھو مت۔

ایسا بلاگرز لکھتے ہوئے نا کچھ سوچتا ہے کہ وہ کیا لکھ رہا ہے اسکا مقصد صرف اپنی بکواس لکھنے کا ہوتا ہے چاہے اس کے لکھنے سے اسکا انسان ہونے میں بھی شک ہونے لگے اور بعض اوقات تو کچھ خواتین بلاگرز بھی ایسا لکھتی ہیں کے گمان ہوتا ہے کوئی انتہائی پڑھا لکھا جاہل انسان اس بلاگ کو لکھ رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکی تازہ مثال تو ماضی قریب میں ایک مکھی کی بھنبھناہٹ سے لی جاسکتی ہے ۔۔۔۔

مرد نما عورت بلاگرز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں اب کیا کہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں کچھ کہونگا تو وہ کیا کہتے ہیں کہ یہ بات تیر کی طرح لگے گی مقام خاص پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ وہ بلاگرز ہیں جنکا کام ہی لوگوں کا زہن خراب کرنا ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اور بقول ہمارے ایک دوست کے ۔۔۔۔۔۔ یہ احساس محرومی کی ماری بلاگرز ہوتی ہیں انکو انکے حال پر چھوڑ دینا چاہیے ۔

نفیس بلاگرز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسے بلاگروں کی تعداد انتہائی قلیل مقدار میں ہے ۔۔۔۔ اور بلاشبہ یہ ہی چند بلاگرز ہیں جنکی وجہ سے قارئین تک حقیت پر مبنی تحریں پہنچتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ انکا مقصد واقعی کسی اچھی بات کی ترویج کرنا ہوتا ہے ۔۔۔۔ ان میں جاوید گوندل صاحب ۔۔۔ ابو شامل، تلخابہ اجمل صاحب، ڈاکٹر جواد، اپنا عمر لالا، حجاب، تانیہ رحمان وغیرہ ۔۔۔۔۔ اور بھی بہت نام ہیں مگر ان نامون کی تعداد پھر بھی اپر دی گئی قسم بلاگرز سے بہت کم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

دبنگ بلاگرز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘ ٹھوکو بلاگرز‘( بلاگرز لوگوں کے اندیشوں کو مدِ نطر رکھتے ہوئے ۔۔۔۔ نام تبدیل کردیا ہے ۔۔۔۔۔ ورنہ اپنے استاد کو تو کوئی اعتراض نہیں ہوتا). یہ صرف چند بلاگرز ہیں اور انکا مقصد ان بلاگرز کی ٹھوک ٹھوک کے بجانا ہے جنکا مقصد لوگوں کے زہنوں کو خراب کرنا ہوتا ہے ۔۔۔۔ یہ بہت کم لکھتے ہیں مگر جب بھی لکھتے ہیں تو سمجھ میں نہیں آتی کہ کس کی بجا رہے ہیں ۔۔۔ ان میں سر فہرست تو اپنا استاد ہے اسکے بعد ایک ایسا بلاگر ہے جسکا نام تو ایویں چول سا ہے اور شکل کو پیلیا ہوا
ایک اپنے ڈاکٹر صیب ہیں ایک جو کبھی بدتیمز تھا اب نہیں رہا ۔۔۔۔ ایک وقار اور جو سب سے زیادہ چھوٹا ہے لیکن بنا ہوا انکل سب کا، اپنے دوست شاکر عزیز ۔۔۔۔۔۔ یہ لوگ ایسے ہی ہیں بلاگرز دنیا میں جیسے کچھ لوگ ہوتے ہیں امن کمیٹی میں اور جنکا کام ہوتا ہے کہ جو کوئی امن خراب کرنے کی کوشش کرے اسکی تشریف لال کردیں ان اقسام کے بلاگرز کا بھی یہی کام ہوتا ہے کہ جو کوئی بلاگرز ورلڈ میں نقص امن کا سبب بنتا ہے یہ اسکی لال کردیتے ہیں مگر ایسے کہ لال بھی ہوجاتی ہے آواز بھی نہیں آتی ۔۔۔۔۔۔۔

جلابی بلاگرز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ تو بڑی ہی عجیب قسم کے بلاگرز ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ اپنی پوسٹس ایسی بھینکر سپیڈ میں لکھتے ہیں جیسے کسی کو جلاب لگے ہوئے ہوں ۔۔۔۔ مطلب اور مقصد کچھ بھی ہیں ۔۔۔۔۔ بس سال کے آخر میں گنتی ہوئی تو پتہ چلا کے سال میں جتنے دن ہوتے ہیں اسکو 6 سے ضرب دے دیں ۔۔۔ ارے بھائیوں مہینے میں ایک ہی پوسٹ لکھو مگر با معنی لکھو :)

روشن خیال بلاگرز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ یہ بلاگرز اپنی تعریف آپ ہیں انکا بلاگ پڑھنے کے بعد مجھے تو غسل کرنا پڑتا ہے ۔۔۔۔ اور کلمہ بھی پڑھتا ہوں ساتھ میں کہ دل و دماغ سب پاک ہو جائے

ان بلاگرز میں بڑے ہی اعلی قسم کی شخصیات شامل ہیں ۔۔۔۔۔ اگر یقین نہ آئے تو کچھ دن صبر کریں کہ ابھی تحقیق جاری ہے اور گرمیاں بھی کچھ خاص شروع نہیں ہوئی ہیں وہاں :)

پست ذہن بلاگرز ۔۔۔۔۔۔۔۔(یہ لوگوں کی سوچ ہےکہ یہ پست زہن ہیں) آہ یہ وہ بلاگرز ہیں جو بیچارے گنتی کے ہی ہیں ۔۔۔۔۔ اور یہ کہتے ہیں کہ بھائی جیسا کہا گیا ہے صرف ویسا ہی کرو اپنی عقل نہیں لگاو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ سمجھ تو گئے ہونگے جی ہاں یہ وہ لوگ ہیں جو قلم کی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کا تعلق انکے خالق سے ملانے کی کوشش کر رہے ہیں ان میں بہت ہمارے سب سے محترم بھائی سعد المعروف بنیاد پرست اور ابو نجمہ سعید صاحب۔ سلیم صاحب ، عمران اقبال اور ایک ہیں خامخواہ قابل زکر ہیں

ٹھرکی بلاگرز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ بلاگرز، بلاگرز کم اور کمنٹیٹر زیادہ ہیں ۔۔۔۔۔ انکا مقصد مرد بلاگرز کے بلاگ پر بلاوجہ کی تنقید اور خواتین بلاگرز کے بلاگ پر جا کر اپنی ٹھرک کو پورا کرنا ہوتا ہے جاہے وہ خواتین بلاگرز انکی ٹوں کی ٹوں ہی نہ کر دیں اور اگر کہیں وہ خواتین روشن خیال ہوں تو پوچھیں مت :)

صلح جو بلاگرز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ وہ بلاگرز ہیں جو بیچارے بس اسی کوشش میں ہوتے ہیں کہ کہیں کوئی بلواہ نا ہو اگر کچھ ہو جاتا ہے تو یہ کوشش کرکے صلح نامہ کرواتے ہیں انمیں جو بلاگرز ہیں وہ میرے خیال سے شازل سمیر اور اپنے وکیل صیب ہیں ۔۔۔۔۔ اور بھی ہونگے مگر میں نے انکی تحریروں کو ایسا ہی پایا ہے

اور بھی کئی اقسام کے بلاگرز ہیں مگر یہ وہ چند اقسام ہیں جو میں نے لکھی ہیں جنکو میں نے پڑھا ہے اور لکھنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ لکھنے کا کوئی مقصد ہی نہیں رہا



ہاں میں کس قسم کا بلاگر ہوں ۔۔۔ تو بھائی میں تو ابھی اس تالاب میں اترا ہی نہیں ہوں جس کو بلاگنگ کہتے ہیں :)



29 comments:

DuFFeR - ڈفر said...

مولبی تُو تو گیو
تیرے پہ اب چنندہ اردو بلاگران نے سترہ لاکھ اٹھاسی ہزار نو سو نڑینوے پوسٹیں نہ لکھیں تو میرا نام بدل دیو

Anonymous said...

بہت اچھا تجزیہ پیش کیا ہے بھائی
ہمیں بھی پتا چل گیا ہے کہ آپ نے ہم کو کس قسم میں شمار کیا ہے بہت بہت شکریہ

منیر عباسی said...

یہ ٹھوکو کی جگہ کچھ اچھا لفظ نی استعمال سکتے تھے آپ؟

عبدالقدوس said...

شکر ہے میں نا تو اردو بلاگر رہا اور نا ہی تبصرہ نگار :P

عمران اقبال said...

حضرت جناب سعودی گدی نشین، صاحب جلالی، چہرہِ جمالی عرف ضیاء الحسن خان صاحب ۔۔۔ سب سے پہلے تو عزت افزائی کا شکریہ کہ آپ نے ہمیں "پست خیالوں" میں شامل کیا۔۔۔ شاید اس سے پہلے اتنی ہمت افزائی اور عزت کبھی نہیں محسوس کی۔۔۔ اور آپ کا تجزیہ ہماری بلاگنگ کے متعلق بلکل درست ہے۔۔۔ اللہ آپ کو ہمیں سمجھنے پر ڈھیر سارے ننھے منے خوبصورت، چلبلے اور پیارے بچے عطا فرمائے۔۔۔ آمین۔۔۔

وقاراعظم said...

یہ کیا لفظ استعمال کرا ہے جناب ہمارے بارے میں؟ کوئی اچھا، پیارا سا، نفیس سا لفظ استعمال کرلیتے جیسے۔۔۔۔۔
ریفارمر، خدائی فوجدادر، اصلاح پسند، مصلح وغیر وغیرہ۔ :P

Shoiab Safdar Ghumman said...

یار باقی تو کافی ساروں کی سمجھ آ غءی مگر اپنے سمیت کچھ دسروں کی سمجھ نہیں آئی کس فہرست کا حصہ ہو اب کیسے پتہ چلے گا؟

شازل said...

ٹھوکو بلاگرز؟
مجھے ان بلاگرز پر رحم آرہا ہے جن کو یہ خطاب ملاہے

عدنان شاہد said...

شکر ہے اس میں کہیں بھی میرا نام نہیں ہے

حجاب said...

جعفر کو ٹھوکو بلاگر کہا ۔۔ مجھے بھی اس پہ اعتراض ہے ۔۔ اوپر سے پڑھتے ہوئے سوچ رہی تھی کہ آپ کا شمار کس میں ہوتا ہے آخر میں پتہ چلا خود کو بڑی صفائی سے بچا گئے آپ ۔۔۔ میرے بلاگ کو نفیس بلاگ کہنے کا بہت بہت شکریہ :-)

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین said...

ضیاء بھائی۔

آپکا ممنوں ہوں کہ آپ نے اتنی عزت دی۔ اندیشے تھے کہ جان کو آرہے تھے کہ دیکھو میاں تھارے نام کا پانسہ کس طرف نکلتا ہے۔ اگر کہیں نکلتا ہے تو۔

Saad said...

نفیسوں میں آپ اپنے چین والے سلیم صاحب کو تو بھول گئے۔
ایسے تجزیے دیکھ کر لگتا ہے کہ میرا بلاگ سنسان ہی اچھا ہے ورنہ مجھ پر بھی تجزیے شروع ہو جانے ہیں۔ :p

یاسر خوامخواہ جاپانی said...

شکر ہے ۔
میرا ذکر نہیں ہوا۔۔۔
میں تو خوامخواہ بلاگر ہوں۔
بلاگرز میں شمار ہی نہیں کرواتا۔۔۔
کوئی بلاگر کہتا ہے تو کہنے دو سانوں کی۔

خرم ابن شبیر said...

مجھے تو اس بات کی خوشی ہے کہ میں کسی بھی کیٹاگری میں نہیں آتا۔ میرے خیال میں یقینا آپ نے بہت اچھا تجزیہ کیا ہوگا۔ لیکن اچھے بلاگرز میں آپ نے م بلال م کو چھوڑ دیا سلیم صاحب کو چھوڑ دیا ان کو بھی شامل کرنا چاہے تھا۔
آپ کی اس تحری میں سے ایک قسم پر مجھے بہت احتجاج ہے۔ جلابی بلاگرز" آپ نے کہا یہ قسم بس پوسٹ کرتی ہے مطلب اور مقصد کچھ بھی ہو آپ نے یہ بھی کہا کہ ایک ماہ میں ایک پوسٹ لکھو لیکن معیاری لکھو۔ محترم جناب ہر شخص کا اپنا معیار ہوتا ہے اگر مجھے شاعری پسند ہے تو لازمی نہیں باقی سب بھی شاعری پسند کریں۔ اور جس بلاگ کی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے اس بلاگ کی ہر پوسٹ میں غور سے پڑھتا ہوں میرے لیے تو اس میں بہت سے مطلب اور مقصد ہوتے ہیں۔ ٹھیک ہے یہ آپ کا تجزیہ ہے لیکن آپ سے درخواست کروں گا کہ اپنی پسند اور نا پسند کو کسی دوسرے پر تھوپنے کی کوشش نا کریں چاہے جتنی بھی اقسام لکھیں لیکن جو شخص کسی پر طنز نہیں کرتا یا جو کسی کے خلاف نہیں لکھتا جو صرف اپنے خیال اور اپنی سوچ کو لکھتا ہے اس کو آپ جلابی بلاگرز لکھنا یا بے معنی بلاگرز لکھنا میرے خیال سے درست نہیں ہوگا۔ معافی چاہتا ہوں

DuFFeR - ڈفر said...

چل مولبی کاکے کی معافی قبول کر لے :D

جعفر said...

مولبی ایک کیٹگری بھول گیا تو
جس کا صرف ایک ہی رکن ہے
اور وہ تو ہے
کیٹگری ہے
ننھے منے بلاگر
اور جن حضرات نے تبصروں میں سنتوش اور نیر سلطانہ کی فلم چلائی ہے ان سے میری گذارش ہے کہ وہ مولبی کے دانت کھٹے کرنے کے لیے روزانہ کی سینتیس پوسٹیں لکھیں تاکہ سیارے کی فیڈ میں کسی اور کی پوسٹ ڈھونڈنا، زرداری میں ایمانداری تلاش کرنے سے بھی مشکل ہو۔۔

Anonymous said...

زبر دست یار بڑا مزا آیا پڑھ کے
اور یہ بلاگروں کی فہرست میں ہم تبصرہ نگاروں کو بھی لپیٹ لیا
سعید

DuFFeR - ڈفر said...

مولبی یہ ٹھوکو بلاگر کو کیوں بدلی کرا؟

Anonymous said...

بہت خوب۔ کافی لوگوں کے لتے لئے ہیں۔ ایک آدھی قسم بڑھائی جا سکتی ہے۔

ضیاء الحسن خان said...

ڈفر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہاں گیو منے

یاسر علی ۔۔۔۔۔۔۔ پہلے تو بلاگ پر آنے پر خوش آمدید۔ اور بھائی مجھے نہیں پتہ کہ آپ نے خود کو کس قسم میں رکھا ہے۔ وہ لکھ بھی دو یار

ڈاکٹر صیب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسے اچھا کوئی کام بھی تو کریں

بٹ صیب ۔۔۔۔۔ تبصرہ تو، تو نے کر دیا انشاء اللہ اب تبصرہ نگاروں پر ہی لکھوں گا

عمران ۔۔۔۔۔۔۔۔ تیری مہربانی یار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمجھ تیرے دعا بس قبول ہوئی ہی چاہتی ہے

وقار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایڈا تو مشوم

وکیل صاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ارے آپ نے پورا بلاگ نہیں پڑھا آپکا تذکرہ تو جلی حرفوں میں کیا ہوا

شازل شمیر بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ نے تو مظلوموں کے ساتھی والی بات کردی ۔۔۔ کہ ان سے زیادہ معصوم تو کوئی ہے ہی نہیں

عدنان شاہد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فکر نہ کرو دوست عنقریب آپکا بھی نام ہو جائے گا

حجاب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ارے جنکو کہا وہ تو خوشی سے دیوانہ ہو رہا ۔۔۔۔

گوندل صاحب ۔۔۔۔۔۔۔ آپ تو پھر آپ ہیں نا سر جی بلاگی ورلڈ کے درخشاں ستارے

عبید باؤ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاں ہار ٹائم نہیں تھا ورنہ تمھارا زکر بھی ضرور کرتا میں خیر کوئی بات نہیں اگلی مرتبہ انشاءاللہ کوئی شکائت نہیں ہوگی

لینکس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زرا غور سے پڑھ ۔۔۔۔ وہ بھی ہیں وہاں بس زرا قسم تبدیل ہے انکی

خوامخواہ ۔۔۔۔۔۔ ہیں جی ٹینشن نہ لیں جی اب تسی خامخواہ ہو ۔۔۔۔۔۔ زرا دھیان سے پڑھو

خرم بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو ہی تو ہے وہ بھائی میرا اشارہ تمھارے ہی طرف ہے :)))) اور بھائی مقصد اجتماعی ہو نا تو بہت اچھا لگتا ہے ورنہ تو انفرادی مقصد کے لیے تو انسان ہے ہی نہیں اور بھائی کسی کی دل آزاری بھی نہیں چاہتا ہوں میں بس ایک بات تھی سو لکھ دی ۔۔۔ اور اگر تم سب سے پہلا پیراگراف پڑھو تو وہاں لکھا ہوا بھی ہے۔

استاد ۔۔۔ وہی تو ۔۔۔۔۔ اسی لیئے تو بھول گیا کہ بچے تو مشوم ہوتے ہیں

سعید بھائی ۔۔۔۔۔۔۔ آپکو تو کہیں اور لپیٹا ہے

ڈفر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یار وہ کیا کہتے ہیں ۔۔۔۔۔ میٹھا ہوا تو ہپ ہپ اور اگر کڑوا تو تھو تھو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پتہ نہیں یہ کیا سین ہوتا ہے

عمران 24۔۔۔۔۔۔۔ خوش آمدید بھائی ۔۔۔۔۔ اور بتا بھی دیں کہ وہ کون سی قسم ہے انشاءاللہ ایڈ کر دینگے وہ بھی

بلاامتیاز said...

شکر ہے میں بلاگر نہیں ہوں ورنہ آج میرا نام بھی متاثرین پوسٹ میں شامل ہوتا
ؓ

ارتقاء حیات said...

میرا شمار کس کیٹگری میں ہوتا ہے جی؟؟؟؟؟؟

Abdul Qadoos said...

مولبی یار ہتھ ہولا رکھیں

عادل بھیا said...

:) معاف کیجئیے گا ضیا بھیا، آپکی شخصیت پسند ہے مُجھے لیکن عموماً آپکی بلاگنگ، ’’بھوکے بلاگرز‘‘ کی ذمرے میں جاتی دکھائی دیتی ہے۔ کیوںکہ آپ عموماً بلاگستان کے اندر رہتے ہوئے ہی تحریر لکھتے ہیں جسکی مثال اِس جیسی تحاریر ہیں جس میں فقط بلاگرز کو مخاطب کیا جاتا ہے

اور بھیا ہمیں اپنے لئے کوئی مناسب کیٹیگری نہیں لگی۔ سیف اینڈ ساؤنڈ رکھنے کا شکریہ :ڈ

dr Raja Iftikhar Khan said...

یہ تو آپ نے ایک اچھا اور مفید مشغلہ شروع کردیا، لگتا ہے کہ یار لوگوں کو ایک شغل مل جائے تو اور ہر کوئی اپنے تئیں کلاسفیکیشن کرنے کی کوشش کرے گا، لازمی طور پر،

مجھے کونسے کھاتے میں رکھا ہوا ہے آپ نے ، شرمانے کی ضرورت نہیں،

ضیاء الحسن خان said...

عادل بھیا .... چلیں معاف کیا ... اور یقین کرو اسی لئے کافی عرصے سے لکھا بھی نہیں :) اور اس پوسٹ کا سیاق و سبق تو آپکو معلوم ہی نہیں... خیر

راجہ صیب ... زرا آپکی طبیعت سنبھل جائے فیر بتاونگا :) ورنہ آپ پھر غائب ہو جائیں گے :)

Unknown said...

کافی غوروفکر کیا لیکن سمجھ نی آیا کہ میں کس قسم کا بلاگر ہوں۔خیر پہلے جلابی بلاگر میں گھسنے کی کوشش کی لیکن پھر بلاگ کی پوسٹیں دیکھ کراندازہ ہوا کہ شکر ہے مجھے پوسٹوں کا پیضہ نی ہے۔پھر ٹھرکی میں گھسنے کی کوشش کی لیکن افسوس ناکام یہ سہولت بھی نہ پوری آئی۔پھر روشن خیال میں گھسنے کی کوشش کی لیکن کہاں بھائی ہم جیسے بونگے انسان کہاں روشن خیال ہیں۔خیر آہستہ آہستہ تمام میں گھسنے کی کوشش کی لیکن ناکام ، اب آپ ہی بتائیں میں کس قسم کا بلاگر ہوں ؟؟

عادل بھیا said...

یعنی اِس پوسٹ کا سیاق و سباق کچھ اور ہے؟ میں تو سمجھ رہا تھا فقط ٹھکور کرنا ہی تھا اِسکا مقصد۔۔۔ خیر ہمیں بھی پتا چلے کہ ماجرہ کیا ہے؟

Mama_shalla said...

This classification can never be finalised. But one thing is done that all the blogs and bloggers are on a planet in isolation. You can assess once you come into the real world that how common can be a blogger's view. Very little people of the real world have a clear concept of "blog" .