Saturday, July 21, 2012

دس بلاگرز

بلکل اسی طرح جتنے ٹی وی چینل ہیں انکی ہی مقدار کے برابر ایوارڈ ہوتے ہیں ... اور کچھ ایسا ہی سلسلہ ہمارے اردو بلگرز میں بھی سٹارٹ ہو گیا ہے جتنے بلاگرز اتنے ہی ایوارڈ ...

تو آج میں بھی آپ سب کی خدمت میں اردو کے 10 بہترین بلاگرز پیش کرنا چاہتا ہوں.... اگر کسی کو اعتراض ہو تو وہ اپنے پسندیدہ بلاگرز کی ایک نئی فہرست بنا کر ایوارڈ کے بندر کو بانٹ دیں.....

اچھا جی پہلے طریقہ کار کو وضع کر دوں کے بلاگرز کو کس طریقے سے منتخب کیا گیا ہے....

بہت ہی آسان فارمولہ ہے ...

1- پہلے اپنے 10 پسندیدہ بلاگرز منتخب کریں

2- ہر بلاگرز کے نام کی 10, 10 پرچیاں بنائیں

3- اور اب باری باری ہر بلاگر کے نام کے دس پرچیاں ھاتھ میں لے کر خوب ہلائیں اور انکو اچھال کر زمین پر ڈال دیں...

4- پھر اگر آپکے اپنے دس بچے ہیں تو ٹھیک اگر کچھ کمی ہے تو آس پڑوس کے بچوں کو بلا کر 10 کی گنتی پوری کریں....

5- اسکے بعد وہ بلاگرز جو پہلے ہی سے ہم سیٹ کرچکے ہیں نمبر 01 سے 10 نمبری تک اسی ترتیب سے پرچیاں اچھالیں اور ایک جگہ نوٹ کرتے جائیں کے کون نمبر 01 اہے اور کون نمبر 10 ہے

.... اب ہم آپکو بتائیں گے کہ وہ کون سے دس بلاگرز ہیں جنکو ہماری نظر نے ایوارڈ کا مستحق قرار دیا ہے...

ویسے تو کسی بھی خاتون بلاگر کو ہم پہلا نمبر دے سکتے تھے لیکن جینڈر ڈسکریمینیشن بھی کوئی شئے ہے تو ... درج ذیل میں فہرست ملاحظہ ہو...

01-محسن شفیق حجازی... یہ اردو بلاگر نہیں ہیں مگر اگر انسے درخواست کی جائے تو بن سکتے ہیں ...

02‏شبیہہ فاطم پاکستانی

03- زینب واحدی بٹ

04- عطا محمد تبسم

05-منظر نامہ جو خود ایوارڈ بانٹتے کیا وقت آگیا کہ انکو بھی ایوارڈ مل گیا

06-محترم ہر دلعزیز طارق عزیز

07-جاہل اور سنکی

08- وقار اعظم

09- آزاد

10- ابو شامل

میرے حساب سے یہ دس بہترین بلاگرز ہیں... ہر ایک اپنے لکھنے میں ایک منفرد انداز رکھتا ہے... اور چونکہ یہ میرے پسندیدہ بلاگرز ہیں تو کسی کو کوئی اعتراض تو ہونا نہیں چاہیے ...

اور میری طرف سے ان تمام بلاگرز کو شبھ شبھ مبارکباد .... بلاگستان زندہ ہی باد

اور اگر کسی بلاگر کو نمبر پت اعتراض ہو تو بتا دے نمبر تبدیل کرنے کی سہولت ہے اور بچے بھی اپنے ہی ہیں جب دل چاہے گا نئی پرچیاں نکال دی جائیں گی ...

باقی میری طرف سے کچھ بلاگرز سے معذرت بھی ہے ...... :ڈ

11 comments:

ڈفر said...

یار پوسٹ کا ٹائٹل ٹاپ ٹین بلاگر ہونا چاہیے تھا تیرے فیس بکی دعوے کے مطابق
اور تیرے دس بچے؟
مولبی بن لکی ڈونر نہ بن :D

Unknown said...

پہلے مجھے خوشی منا لینے دیں۔ ہپ ہپ ہرے ایک مرتبہ پھر ہپ ہپ ہرے۔ آہ بالآخر میرا ارمان پورا ہوگیا اور مجھے کسی نے ایوارڈ کا حقدار مان ہی لیا۔ چلو بھئی بلاگ لکھنے کا ایک مقصد تو پوراہوہی گیا۔ ویسے نمبر نو، پر اعتراض ہے ضیاء بھائی جان کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ کسی طرح مجھے پہلا نمبر دے دیا جائے۔

ڈفر said...

مولبی تو نے مجھے ایک دم ای آؤٹ کر دیا
حالانکہ تیرے قریبی بندوں کو ٹاپ فائیوں میں ھونا چاہیے تھا

Anonymous said...
This comment has been removed by a blog administrator.
Anonymous said...

ضیاء بھائی !

آپ نے ایوارڈ بھی کچھ ایسے انداز میں دئیے جیسے دکاندار مسکین کو ایک روپیہ بخشتے ہیں۔ ہاہاہا

ڈفر بھائی! کا اعتراض بارے عرض ہے کہ یہ ایوارڈز نہیں فرض ناخوشگوار ہیں۔ اور "قریبی بندوں" سے انتقام نہیں لیا جاتا۔ ہاہاہا

Unknown said...

استغفراللہ ۔ :D

Shabih Fatima Pakistani said...

AWARD kahan hai? :P
mere facebook ki wall pe post karain AWARD

افتخار راجہ said...

اللہ آپ کو معاف کرے مولبی جی، آپ نے مجھے اس لسٹ سے نکال دیا،

ABC said...

واہ جی واہ۔۔۔ جمہوریت کے ثمرات اب بلاگنگ پر بھی تظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ واللہ اعلم باالصواب۔

زینب بٹ said...

استغفراللہ
مجھے بھی شامل کر دیا اپنا نام پڑھ کر کافی زوردار چکر آۓ
:)
میرے بچے جب اردو پڑھیں گے تو دیکھنا پھر میں موسٹ بکواسی دس بلاگرز کی پرچیاں نکلواؤں گی

Wes Spears said...

اللہ آپ کو معاف کرے مولبی جی، آپ نے مجھے اس لسٹ سے نکال دیا،