Tuesday, May 3, 2011

مدینے کا سفر ہے اور میں نمدیدہ نمدیدہ

میں کیا اور میری اوقات کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر چاہوں بھی تو اس بات پر اللہ کا شکر ادا نہیں کر سکتا چاہے ساری عمر ایک ہی سجدہ میں کیوں نہ گزار دوں کے ایک سانس اندر گیا اور پھر واپس آجائے باہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ میری ماں،باپ کی، اور میری اہلیہ اور میرے ان تمام بے شمار دوستوں کی دعاوں کا نتیجہ ہے کہ جب بھی دل میں خواہش جنم لیتی ہے کہ بیت اللہ کی سعادت کی جائے یا آقائے نامدار محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رودضہ پر نور کی سعادت کی جائے تو یقین جانئے اللہ پاک بغیر کسی مشقت کے خیر و عافیت کے ساتھ پہنچا دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں جب تک یہاں نہیں آیا تھا تو اکثر یہ دعا مانگا کرتا تھا کہ یا اللہ صرف ایک مرتبہ اپنے گھر کی اور روضہ رسول کی زیارت کر وادے کہ آخر کو ایک مرتبہ دیکھوں تو صحیح اس مقام اس جگہ کو کہ جس کی جانب رخ کر کے اللہ سے ہم کلام ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک مرتبہ صرف ایک مرتبہ اس شہر اور اس ہستی کے روضہ کا دیدار تو کروا دے یا اللہ کہ جس کی وجہ سے یہ کائنات تخلیق کی گئی اور جو محسن انسانیت ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

الحمداللہ ثمہ الحمداللہ، اللہ پاک نے یہ سعادت بخشی کہ کئی مرتبہ جانا ہو چکا ہے دونوں مقدس مقامات پر اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یقین جانئے میں جب بھی جاتا ہوں تو یہ لگتا ہے کہ پہلی مرتبہ آہا ہوں کہ دیدار سے دل ہی نہیں بھرتا اور میں یہی دعا مانگتا ہوں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یا اللہ کم سے کم ایک مرتبہ ہر مسلمان کو حج بیت اللہ اور روضہ رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب فرمائے آمین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور جانے سے پہلے ان تمام لوگوں سے معذرت خواہ ہوں کہ جنکو میری وجہ سے دانستہ اور غیردانستہ تکلیف پہنچی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ ہم سب کے گناہوں کو اپنے فضل و کرم سے معاف فرمائے

8 comments:

جہالستان سے جاہل اور سنکی ۔ said...

جن کو اپکی خواہش کا پتا چل گیا ہے اور جن کو نہیں پتا چل سکا انکی طرف سے بھی زیارت کر آئیں ۔ بڑی مہربانی ہو گی آپکی ۔

عادل بھیا said...

دُعاوں میں یاد رکھئیے گا۔

یاسر خوامخواہ جاپانی said...

دُعاوں میں یاد رکھئیے گا۔

Dr Jawwad Khan said...

آپ کو بہت بہت مبارک ہو. الله تعالیٰ آپکی مساعی قبول فرمائے. سب مسلمانوں اور خاص طور پر پاکستان کے لئے ضرور دعا کیجئے گا.

محمد صابر said...

آمین ثم آمین

طالب دیدار said...

میرا سلام پیش کرنا
اور کہنا کہ کوئی منتظر بلاوا ہے

حجاب said...

مبارک ہو ضیاء ۔۔ اللہ قبول کرے ، دعا میں یاد رکھیئے گا ۔۔

تحریم said...

اللہ خوش رکھے آپ کو
اور یہ سعادے آپ کومزید میسر آتی رہے
اللہ سے اس کے محبوب نبی کے واسطہ سے دعا ہے ہمیں بھی اپنے حضور حاضری اور نبی پاک کے روضہ کی جالیوں کو تھام کر دعا مانگنے کی توفیق عطا فرمئے


آمین