Monday, January 2, 2012

2 جنوری

میں نے اسکو پہلی مرتبہ 2001 میں پاکستان کی ایک فرم میں بطور آیچ آر اسسٹنٹ کے دیکھا تھا اس وقت کچھ خاص دھیان بھی نہیں دیا تھا کیونکہ اس وقت میں دفتر کا کام بہت دل لگا کر کیا کرتا تھا ۔۔۔۔ اور چونکہ وہ ایچ آر میں تھی اور اپنا ٹریک ریکارڈ ماشاءاللہ سے آج تک اتنا شاندار ہے کہ وقت ہر آفس پہنچنا تو کبھی سیکھا ہی نہیں اس لیے ایچ آر والوں سے تو آلویز 36 کا آنکڑا رہتا ہے ۔

پھر کچھ ایسا ہوا کہ میں کمپنی چھوڑ کے 2002 دبئی چلا گیا اور جو اسکو پہلے مرتبہ دیکھا تھا وہ دبئی کی رنگنیاں دیکھ کر دل اور دماغ سے ایسے صاف ہوئی جیسے کچھ تھا ہی نہیں اور اس وقت تک واقعتاً کچھ نہیں تھا۔



دبئی میں 2 سال گذار کر واپس پاکستان آگیا اور جاب کی تلاش شروع کی جہاں پہلے جاب کرتا تھا وہاں بھی گیا تو پتہ چلا وہاں فی الحال کوئی آسامی خالی نہیں ۔ وہیں پر ایک دوست نے کسی دوسری فرم کا بتایا تو میں وہاں چلا گیا۔

یہ آفس ڈیفنس میں واقع ہے وہاں پہنچ کر جس پہلی شخصیت سے ملاقات ہوئی تو دینا کے گول ہونے کا ہقین آگیا جی ہاں یہاں بھی وہی ایچ آر والی موجود تھی بس فرق صرف اتنا تھا کی پہلے والی کمپنی میں وہ اسسٹنٹ تھیں اور یہاں پر انکے اسسٹنٹ ۔

بس اب بہت دیٹیل میں نہیں جاونگا، جولائی 2004 کو پہلی مرتبہ میں نے اپنی ایچ آر منیجر کو پرپوز کیا اور 2 جنوری 2005 کو وہ میری زندگی میں شامل ہوگئ۔ آج ہماری شادی کی سالگرہ ہے اس بات کو ماشاءاللہ سے سات سال ہوچکے ہیں اس دوران پہت سی جنگیں اور امن معاہدے ہوئے اور اللہ کا شکر ہے بہت اچھی گذر رہی ہے اور ان شاءاللہ آگے بھی اچھی بری جیسی بھی گذرے گی اکھٹا ہی گذرے گی ساتھ میں اپنے بچوں کے۔

مگر ایک بات ہے زندگی کے بہترین دن جو تھے وہ جولائی 2004 سے لیکر جنوری 2005 تک کے تھے اسکے بعد سے زندگی مزید سے مزید پہترین ہوگئ اور اس بات کو کہتے ہوئے مجھے فخر ہے کے مجھے ایک انتہائی مخلص غمگسار اور چاہنے والی شریک حیات ملی اللہ اسکو ہمہشہ خوش رکھے

18 comments:

جعفر said...

بھابھی کو ترس آگیا ہوگا تجھ پر

درویش خُراسانی said...

جعفر تُسی سچ بولا ہے۔

واصف said...

مبارک ہو ضیاء بھائ۔ ویسے مجھے آپ کی زندگی کے اس پہلو کا ادراک نہیں تھا۔

مرید said...

مولوی جی سچ بتانا جب یہ تحریر فرمارہے تھے تو آپ اپنی ایچ ار مینیجر کے سامنے بھیٹھے ہوئے تو اور انکو رپورٹ کرکےاپروو کروا کر ادھر پوسٹا ہے کہ نہیں

DuFFeR - ڈفر said...

مولبی جھوٹے سہی سہی بتا کہ تو نے رشتے کرانے والی ماسی کےس اتھ مل کے فراڈ کرا۔
مولبی امریش پوری تُو نے شا رو کان کی تصویر بھیجی تھی نا؟

عمران اقبال said...

حالِ دل۔۔۔ اور وہ بھی اتنا کلاسک۔۔۔ ویسے بھابھی اب آپ کی ذاتی ایچ آر مینیجر بن گئی ہیں تو آپ اب بھی سدھرے یا نہیں۔۔۔

عمیر ملک said...

کیسی نرم گداز سی تحریر ہے۔۔۔ خواتین ڈائجسٹ والی۔ بس ان میں لڑائیوں اور جنگوں پہ زیادہ زور رکھتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو ہمیشہ خوش رکھے۔

Shabih Fatima Pakistani said...

Wah kiya baat hai mashaAllah

Mubarak ho :P

DuFFeR - ڈفر said...

اوئے عمیر تجھے ہر جگہ خواتین ڈائجسٹ کیوں یاد آتے ہیں ؟
اے کے چکر است کاکے؟ ;)

حجاب said...

بہت مبارک ہو ہمیشہ خوش باش رہیں آپ دونوں اور آپ کے چنکو ، منکو ٹنکو ۔۔

Ammar Zia said...

اپنی منیجر کو پرپوز کرنا؟ بڑے حوصلے کا کام کیا تھا جی آپ نے۔
۔۔۔۔
اللہ آپ کی ازدواجی زندگی ہمیشہ خوش گوار رکھے۔ آمین

UncleTom said...

جعفر بھائی ، شیطان کا نام لینے سے شیطان حاضر ہوتا ہے ۔ آپ نے پوسٹ کے آخر میں غائب شیطان کا ذکر شر کر دیا اب کہیں وہ حاضر نہ ہو جائے ۔۔۔ عمران بھائی کافی پریشان ہوتے ہیں اس سے

ڈاکٹر جواد احمد خان said...

شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔ اللہ آپ کو ایسے مزید ۱۰۰ دن اور دکھائے۔
اپنی اپنی قسمت ہے آپ صحیح وقت پروپوز کرکے خوشیوں بھری زندگی گذار رہے ہیں اور میں ایسے وقت کو ضایع کرنے کے نتیجے میں خوشیوں بھری زندگی گزار رہا ہوں۔
ہا ہا ہا ہا ہا ہا

یاسر خوامخواہ جاپانی said...

شادی کی بہت بہت مبارک۔۔
اللہ دو درجن بچے اور دے۔

افتخار اجمل بھوپال said...

شادی کی سالگرہ مبارک ہو ۔ اللہ خوش اور خوشحال رکھے

آپ نے لکھا ہے

"کمپنی چھوڑ کے 2003 دبئی چلا گیا" ۔ ۔ ۔ "دبئی میں 2 سال گذار کر واپس پاکستان آگیا"
يعنی 2005ء ميں واپس پاکستان آئے

"یہ آفس ڈیفنس میں واقع ہے وہاں پہنچ کر جس پہلی شخصیت سے ملاقات ہوئی ۔ ۔ ۔ پہلے والی کمپنی میں وہ اسسٹنٹ تھیں اور یہاں پر انکے اسسٹنٹ"
يعنی ملاقات 2005ء ميں ہوئی ہو گی
مگر آپ لکھتے ہيں
"جولائی 2004 کو پہلی مرتبہ میں نے اپنی ایچ آر منیجر کو پرپوز کیا اور 2 جنوری 2005 کو وہ میری زندگی میں شامل
ہوگئ"

يہ اتنا بڑا حساب کتاب ميری چھوٹی سی عقل ميں سما نہيں رہا ۔ مدد فرمايئے

ضیاء الحسن خان said...

تمام ہی دوستوں کا بہت بہت شکریہ اور خاص کر اجمل انکل کا جنہوں نے ایک غلطی کی جانب نشاندھی کری ۔۔۔۔۔ اور وہ غلطی اپ ڈیٹ کر دی ہے اجمل انکل میں نے ۔۔۔۔۔۔ باقی مجھے پتہ چل گیا کے سارے لوگ پوسٹ پڑھتے کسطرح ہیں ۔۔۔۔۔ سوائے اجمل انکل کے

عادل بھیا said...

ضیاء بھیا واہ جی بڑا ڈرامائی سین ہے۔۔۔ ہم خیال اور ساتھ دینے والا ہمسفر بہت بڑی خوش قسمتی ہوتی ہے انسان کی۔ اللہ آپ دونوں کو ایسے ہی ہمیشہ خوش باش رکھے اور ایک دوسرے کی خوشیوں، کامیابیوں اور سکون کا ذریعٔہ بھی۔

DuFFeR - ڈفر said...

مولبی "دینا گول ھے" کے بارے میں بھی تو کچھ بتا نا