Wednesday, July 21, 2010

رمضان المبارک

اللہ کریم کا بڑا احسان ہے کے اس نے ہم کو انسان بنایا ہے ۔۔۔۔۔۔ اور اب پہ ھم پر منحصر ہے کہ ہم کسطرح انسانوں والی حرکتیں کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رمضان المبارک کا مہینہ قریب ہے اللہ ہم سب کو اس مبارک مہینے تک پہنچائے ۔۔۔کہتے ہیں کہ جو بھی اچھا اور نیک کام رمضان میں شروع کیا جاتا ہے تو اللہ پاک اس کام کو پورا سال کرنے کی توفیق عطا کرتے ہیں ۔۔۔ تو کیوں نہ اس رمضان میں اللہ سے اپنے گذشتہ کیے ہوئے گناہوں پر معافی مانگیں اور اللہ پاک سے عہد کریں کہ اللہ جو ہوا اور جو غلط کیا اسے ہم توبہ کرتے ہیں اور ایک نئی اور شفاف زندگی شروع کرتے ہیں جس میں اطاعت، فرمانبرداری رواداری اور وہ سب کچھ ہوگا جو مطلوب خالق ہے ۔۔۔۔۔ اور جب ہر کام اور ہر لمحہ اس طرح ہوجائے گا تو پھر یہ جو حالات آج ہم پر مسلط ہیں اسکے لیئے کسی کو کچھ کہنا نہیں ہوگا اللہ پاک اپنی رحمت سے انشاءاللہ سب ٹھیک کر دیں گے آمین

6 comments:

Kainat Hassan said...

good.... InshahAllah i will try my best to do something good in this Ramdan InshahAllah

عادل بھیا said...

بھیا۔۔۔ سب سے پہلا نیکی کا کام کرتے ہیں اور فیس بُک کو ریزائن کرتے ہیں۔

محمداسد said...

آپ کی دعاوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ ہماری آمین بھی قبول فرمائے۔

DuFFeR - ڈفر said...

آمین
اور اللہ ہم سب کو جنگوں اور دنگوں سے بھی بچائے
ثم آمین

بلاامتیاز said...

آمین

افتخار اجمل بھوپال said...

ہمت کرے انسان تو کيا ہو نہيں سکتا