Tuesday, June 7, 2011

تمام خداوں سے بہتر خدا۔

ہم سب ایک شخص کے نہایت عجیب و غریب استدلال کچھ دنوں سے دیکھ رہے ہیں۔ جہاں پہلے وہ عقل استعمال کرتا ہے۔ پھر کہتا ہے کہ عقل استعمال ہی ایک نیوٹرل بندے اور غیر مسلم کے پوائنٹ آف ویو سے کی تھی۔ پھر وہ خدا کا انٹرویو کر آتا ہے اپنی لاشعوری کوشش کہ اس کو لا دین نہ سمجھا جائے۔ عجب تضاد کا شکار ہے۔ پھر برسوں گمنامی میں سونے والا ایک اور شخص جو کہ نہایت دعووں کے ساتھ گیا تھا پھر نمودار ہوتا ہے اور اپنی لا یعنی باتوں کا آغاز کر لیتا ہے حتی کہ غیروں کی شادی میں عبداللہ دیوانہ کی مانند دوسرے بلاگز پر پرائے پھڑے میں ٹانگ اڑا لیتا ہے اور واپس جا کر مالک کو اپنی کارگزاری سنا رہا ہوتا ہے۔
یہ شخص جا بجا ترجمہ کرتا ہے اور اخلاقی جرات کا یہ عالم ہے کہ کہیں بتانے کی زحمت نہیں کرتا کہ یہ سب اس کا لکھا نہیں عجب فراڈ انسان ہے۔ فلپائن میں بیٹھ کر لیپ ٹاپ جلا لیا۔ آگے کی کہانی اس کو خوب معلوم ہے۔ اللہ واقعی بے نیاز ہے مگر اگر وہ اتنا ہی بے نیاز ہے تو لوگوں کو حساب کیونکر لے گا؟ جنت قدموں تلے رکھنے والیوں کو ایک یہ بھی پڑھ لینا چاہئے۔ کیونکہ بارہا ثابت ہو چکا کہ اس نے قران سمجھنا تو دور کی بات ترجمے سے پڑھ بھی نہیں رکھا۔ اور ہم تمام لوگوں کے لئے درج کی گئِ تمام آیات اہم ہیں مگر اہم ترین آخری والی۔

يُخَادِعُونَ اللَّـهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ ﴿٩﴾

وہ اللہ اور ایمان لانے والوں کے ساتھ دھوکہ بازی کر رہے ہیں، مگر دراصل وہ خود اپنے آپ ہی کو دھوکے میں ڈال رہے ہیں اور انہیں اس کا شعور نہیں ہے

فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللَّـهُ مَرَضًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ ﴿١٠﴾

ان کے دلوں میں ایک بیماری ہے جسے اللہ نے اور زیادہ بڑھا دیا، اور جو جھوٹ وہ بولتے ہیں، اس کی پاداش میں ان کے لیے درد ناک سزا ہے

وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ قَالُوا إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ ﴿١١﴾

جب کبھی ان سے کہا گیا کہ زمین پر فساد برپا نہ کرو تو انہوں نے یہی کہا کہ ہم تو اصلاح کرنے والے ہیں

أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُونَ وَلَـٰكِن لَّا يَشْعُرُونَ ﴿١٢﴾

خبردار! حقیقت میں یہی لوگ مفسد ہیں مگر انہیں شعور نہیں ہے

وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُوا كَمَا آمَنَ النَّاسُ قَالُوا أَنُؤْمِنُ كَمَا آمَنَ السُّفَهَاءُ ۗ أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاءُ وَلَـٰكِن لَّا يَعْلَمُونَ ﴿١٣﴾

اور جب ان سے کہا گیا جس طرح دوسرے لوگ ایمان لائے ہیں اسی طرح تم بھی ایمان لاؤ تو انہوں نے یہی جواب دیا "کیا ہم بیوقوفوں کی طرح ایمان لائیں؟" خبردار! حقیقت میں تو یہ خود بیوقوف ہیں، مگر یہ جانتے نہیں ہیں

28 comments:

شازل said...

افسوس کہ ایک قابل انسان راستے سے بھٹک گیا۔
اس کی گالیاں سن کر میں نے اندازہ لگایا تھا کہ جھلاہٹ میں ایسا کررہا ہے مگر اس نے ایک برے طریقے سے اس کی تلافی کی ہے
اللہ اس کو سیدھا راستہ دکھائے یہ دنیا تو چند روزہ ہے لیکن آخرت تو ہمیشہ کیلیے ہے وہاں تو ساری چوکڑی نکل جائے گی۔

افتخار اجمل بھوپال said...

اور جن کی عقل پر پردہ پڑھ گيا ہو

DuFFeR - ڈفر said...

اب ہر کوئی دیے گئے لنک پر تو نہیں جا سکتا اس لیے یہاں کاپی پیسٹ کر رہا ہوں وہ لنک کا میٹریل

اگر کوئی عورت اللہ کے فضل سے اور میاں عبد الغفور کے ۔۔۔۔۔ سے ماں بن جائے(شادی کی قید نہیں) تو اس کے بعد اسے نماز روزہ کی ضرورت نہیں۔ پردہ و حجاب کی بھی ضرارت نہیں۔ غیروں کے ساتھ بھی وہ "اٹھ بیٹھ" سکتی ہے۔ غرض مذہبا وہ تمام کام جن کے کرنے پہ پابندی ہوتی ہے ایسے سب کام وہ کر سکتی ہے ۔ایسی عورت کو اپنے اوپر پابندیاں لگانے کی اور نیک اعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ سارے کام جنت کو حاصل کرنے کیلئے کئے جاتے ہیں اور جنت تو اس کے "جوتی" کے "نیچے" ہے ہی کیونکہ وہ "ماں" ہے

بدتمیز said...

یار اس کا مطبل جو مرد عورت کو پاوں کی جوتی سمجھتے ہیں ان کے قدموں تلے بھی جنت ہے؟

وقاراعظم said...

مولبی صاحب قرآن کی آیت جس کا مفہوم ہے کہ بہت سے لوگ ایک ہی آیت سے راہ راست پالیتے ہیں اور بہت سے گمراہی کے گڑہوں میں گرجاتے ہیں۔ تو فائدہ کچھ نہیں ہے۔ قرآن کے مطابق ان کے دلوں پر مہر لگی ہوئی ہے۔ جب اللہ کی آیتیں انہیں سانئی جاتی ہیں تو یہ اندھے، بہرے اور گونگے ہوجاتے ہیں۔

DuFFeR - ڈفر said...

او جاؤ او سارے مولویو
اپنے مطلب کی آیات کوٹ کر رہے ہو
ضیاالحق کے بھکت
ابھی بھائی جان یا باجی جواب دیں گے نا دلیل کے ساتھ
تو پھر تمہیں پتہ چلے گا
آئے زیادہ ہی مفتی

Saad said...

@ Duffer

tum jese shaitaano keliye aik nuskha likha tha main ne... kya khayal hai aik aik chamach tum sab ko pila na doon?

عمران اقبال said...

ڈفر۔۔۔ شرم کرو۔۔۔ آنٹی کی زبان کب سے بولنا شروع کر دی تم نے۔۔۔ ایمان کے ساتھ عزت بھی بیچ آیا ہے کیا۔۔۔

پہلے یہ تو سوچ لے کہ کس بات پر یہ تحریر لکھی گئی ہے۔۔۔ اللہ کی ہر ہر آیت دلیل ہے اس کے واحد مطلق ہونے کی۔۔۔

اب تم بھی گوگل کا کلمہ پڑھنے کو تیار ہو جاو۔۔۔ آنٹی کا چمچہ کہیں کا۔۔۔

DuFFeR - ڈفر said...

بس تم لوگوں کو یہی آتا ہے
طعنے دینا اور گالم گلوچ کرنا
دلیل کے ساتھ بات کرنا نہیں آتا
اگر کوئی کرے تو اسکے ساتھ فحش گوئی شروع کر دیتے ہو
میں نے حق بات کرنے کا بیڑہ اٹھایا وا
اگر مجھے آنٹی گروپ کا کہو گے تو یہی سہی
مجھے فخر ہے آنٹی کا بھگت ہونے میں

وقاراعظم said...

اوئے یہ ڈفر بھی باراسنگھا ہوگیا ہے۔ اوئے بہت دیکھے تیرے بھائی جان اور باجی جان جیسے۔ بس دو ہٹے کٹّے مولوی دستیاب ہونے دے۔ نسخہ دافع روشن خیال تیرے گلے سے نہ اتارا نہ تو کہیو۔۔ :p

Unknown said...

بہت جامع پوسٹ ہے ماشا اللہ۔
قربان جائیں قرآن پر، یہ ہر جگہ ہر دور میں انسانوں کے لیے ناصح اعظم اور ھادی بن جاتا ہے۔

اللہ ہمیں سمجھ دے دے۔

عمران بھائی میرا خیال ہے ڈفر نے سریس کمنٹس نہیں دیے ، اپنے سٹائل میں محض مزاح کے لیے آنٹی انکل پر طنز مارے ہیں، ۔

DuFFeR - ڈفر said...

اب کیا مجھے سیریس نیس شو کرنے کیلیے یہاں انکی طرح گالم گلوچ کرنی پڑے گی
اور تم میرے گلے میں نسخے کی بجائے چھریاں اتار دو بے شک ، لیکن میں حق کی آواز بلند کرنے سے باز نی آنے والا
میرے پہ در روشن وا ہو گئے ہیں
تنگ ذہن مولوی نا ہوں تو

Unknown said...

آپ نے یہ تو مان لیا کہ آپکے نئے قائد گالم گلوچ کرتے ہیں، اچھا حق کا راستہ ملا ہے آپکو۔ ڈٹے رہیے۔۔
ویسے آپکے آخری جملے ابھی بھی میری بات کو سپورٹ کررہے ہیں جو میں نے عمران بھائی سے کی، آپ سیریس نیس شو کرہی دیں۔:)۔

وقاراعظم said...

اوئے تنگ ذہن نہ بول بھلے تنگ نظر بول دے کیوں کہ ہم شریف لوگ ہیں نظریں ادھر اُدھر نہیں بھٹکا تے تجھ جیسے در روشن والوں کی طرح۔

بڑی خوشی ہوئی کہ تو نے حق کا پالیا۔ کیا الطاف بھائی کی طرح کا حق پرست ہوگیا ہے؟ D:

DuFFeR - ڈفر said...

تم تنگ نظر نہیں گند نظر لوگ ہو
تمہیں دوسروں کیا چھی باتوں میں بھی بترائیاں نظر آتی ہیں

DuFFeR - ڈفر said...

تم تنگ نظر نہیں گند نظر لوگ ہو
تمہیں دوسروں کی اچھی باتوں میں بھی برائیاں نظر آتی ہیں

Saad said...

ja kali devi ke charno main ja ke baith ja.. tera asal thikaana wohi hai

Anonymous said...

میرا خیال ہے جتنی تندہی سے ہم دوسروں کا ایمان ٹٹولتے ہیں اسکی آدھی محنت اپنا ایمان ٹتولنے میں لگادیں تو ،دوسروں کے ساتھ ساتھ ہمارا اپنا بھی خاصا بھلا ہوجائے گا!!!!!

Abdullah

Anonymous said...

لوٹا کریسی مبارک ہو ڈفر
محمسد سعید پالن پوری

یاسر خوامخواہ جاپانی said...

مجھے پہلے سے شک تھا۔
یہ ڈفر بندہ آنٹی گروپ کا ہے۔
ڈفر تو بارہ سنگھے سے بھی دو ہاتھ آگے نکلا۔
ڈفر آپ کو بارہ سنگھا اور آںٹی گروپ مبارک ہم آپ سے بھی اعلان جنگ کرتے ہیں

جعفر said...

مولبی تجھے بڑی پوسٹیں آئی رہتی ہیں آج کل؟
اور اگر اعلان جنگ کی بات ہے تو میں بھی اپنے سابقہ مرشد کے ساتھ ہوں۔۔۔ یو بائسڈ مولویز۔۔

Clone of Mirza said...

the man "makki" seems to be a covert missionary. Either he is a missionary or he is Quake. Plus I will recommend you to counter check the translations on his blog with some authentic translation.

UncleTom said...

ڈفر پائیں اور جعفر پائین۔ یہ کیا ہو گیا جی ۔

DuFFeR - ڈفر said...

حق کو بول بالا

Unknown said...

لگتا ہے آپ کو بھی فردوس بریں کی سیر کرادی گئی ہے۔:)۔۔
آنٹی گروپ آف چبلز میں جگت بازوں کا اضافہ مولویوں کے لیے ہی خوشگوار ہوگا ، مخالفت میں ہی سہی کم از کم کچھ کام کے تنقیدی کمنٹس تو دیکھنے کو ملیں گے ۔

آپ کو بارہ سنگھے کی سنگت مبارک ہو۔۔

Anonymous said...

ضیاءالحسن بھائی!

یہ آجکل جعفر بھائی اور ڈفر بھائی کس بل بوتے (بوتھے نہیں لکھا۔ سند رہے۔) پہ اکڑ رہے ہیں؟ لگتا ہے بھائی نے لمبا مال لگا دیا ہے؟۔

خدا ، مناظرہ اور گھمنڈ۔ said...

جیسے کہ آجکل انٹرنیٹ پہ ایک صاحب کچھ موضوعات پہ بڑے دھڑلے اور سرعت سے اپنے تئیں عالم فاضل سمجھتے ہوئے اسلام، قرآن کریم ، نبوت، احادیث یعنی جن امور پہ روئے زمین کے مسلمان اتفاق کرتے ہیں اور دنیا بھر کے مسلمان ان امور پہ طنز یا لایعنی بحث کو اپنے عقائد، پہ اپنے دین پہ حملہ تصور کرتے ہیں۔ اس پہ ہاتھ صاف کئیے جارہے ہیں۔اورہر اگلی پوسٹ پہ قلابازی کھاتے ہوئے ایک نیا شوشہ چھور کر سمجھتے ہیں کہ اپنے تئیں اپنی فہم فراست کے سامنے سب کو کوتاہ قامت قرار دے ڈالا ہے۔ سبحان اللہ ۔جبکہ کہ ایسی عقل پہ سبھی خندہ زن ہیں۔

ایک بات نوٹ کی گئی ہے۔ کہ پاکستان کے نام نہاد ر . . . . .

http://pakcom.wordpress.com/2011/06/09/%D8%AE%D8%AF%D8%A7-%D8%8C-%D9%85%D9%86%D8%A7%D8%B8%D8%B1%DB%81-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%DA%AF%DA%BE%D9%85%D9%86%DA%88%DB%94/

خدا ، مناظرہ اور گھمنڈ۔ said...

http://pakcom.wordpress.com/2011/06/09/%D8%AE%D8%AF%D8%A7-%D8%8C-%D9%85%D9%86%D8%A7%D8%B8%D8%B1%DB%81-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%DA%AF%DA%BE%D9%85%D9%86%DA%88%DB%94/