Monday, June 6, 2011

اعترافی اور اقبالی بیان

ایک مینڈکی نے خفیہ طور پر اپنا نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر ہمارے اوے چینل کے نمائندے کو اپنا اعترافی اور اقبالی بیان ارسال کیا ہے جس کو من و عن آپک قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا کسی بھی قسم کی مماثلت کو غیر اختیاری مماثلت سمجھا جائے

بقول اور فعل مینڈکی کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ میں سے اکثر لوگ مجھے اچھی طرح جانتے اور پہچا نتے ہیں اور جو نہیں جانتے میں ان کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ میں ایک مینڈکی ہوں۔

آئیے میں آپ کو مزید اپنے بارے میں بتاتی ہوں۔

میرا مسکن پانی کے قریبی علاقوں میں ہوتا ہے۔ میدانی اور پہاڑی علاقوں اور وہاں کی مخلوقات سے مجھے سخت نفرت ہے۔

میری وہ خوبی جو مجھے دیگر جانداروں سے ممتاز کرتی ہے وہ ہے میری پُھدکنا۔ کبھی اِدھر کبھی اُدھر ہر وقت میں تو بس پھدکتی رہتی ہوں۔ حاسدین اسی بات سے ہی بہت جلتے ہیں کہ میں گھر آرام سے کیوں نہیں بیٹھتی۔

دوسرے مینڈکوں کی طرح میرے دل کے بھی تین خانے ہیں۔ ایک خانہ "اُن" کیلیے اور باقی دو خانے میرے دو دوستوں ع غ کیلیے!

میرے سر میں زہریلے غدود پائے جاتے ہیں جو مجھے دشمنوں کا نوالہ بننے سے محفوظ رکھتے ہیں اور میری سوچ کو زہریلا کرتے ہیں۔ میری زبان کافی لمبی اور زہریلی ہے جس کی مدد سے میں اپنے آس پاس چھوٹے موٹے کیڑوں کو ایک پل میں چٹ کر جاتی ہوں۔

جب موافق موسم شروع ہوتا ہے تو میں راتوں کواٹھ کر ٹرٹرانا شروع کر دیتی ہوں اور ارد گرد کے مینڈک جو کہ کنویں کے مینڈک نہیں ہوتے، میری پکار پر لبیک کہتے ہوئے میری طرف لپکتے ہیں۔

میں دیگر جاہل اور ان پڑھ مینڈکیوں کے بر عکس صرف ایک بچے کی قائل ہوں اور دیگر ہزاروں انڈے ضائع کر دیتی ہوں۔ میں ان جاہلوں کو میٹامارفوسس کا عمل اور اس کے نقصانات بھی سمجھاتی رہتی ہوں۔

حد سے زیادہ ٹرٹرانے کی وجہ سے کچھ عرصہ پہلے مجھے زکام ہوا جو کہ اب بخار میں تبدیل ہو چکا ہے۔

23 comments:

Anonymous said...

کیا یہ گردن توڑ بخار تھا جو مرنے سے پہلے اس نے اعترافی بیان لکھا؟

جعفر said...

مولبی تو تو گیو

bdtmz said...

i cant blv :P

toad said...

aww :p

جہالستان سے جاہل اور سنکی ۔ said...

بیعزتی کرسکنے کی صلاحیت میں سگنیفیکنٹ اضافہ لگ رہا ہے ۔
کہیں نسخۂ دافع روشن خیالی کی پریسکرائیبڈ اماؤنٹ سے ذیادہ ڈوز تو نہیں لے لی ؟

وقاراعظم said...

واہ جی واہ مینڈکی کی آپ بیتی تو بیان کردی پر۔۔۔۔۔۔۔
ہن تواڈی خیر نہیں۔۔۔۔۔۔
;)

DuFFeR - ڈفر said...

وصیت تیار ہے نا؟
فوران چھاپ دے وہ بھی

عمران اقبال said...

یہ مینڈکی ہے کون یار۔۔۔ جس پر اتنا کچھ لکھ دیا۔۔۔

ڈاکٹر جواد احمد خان said...

جی ہاں مینڈکی کا تعارف کرایا جائے

ضیاء الحسن خان said...

سعد :: پوچھتے ہو ہم سے کہ غالب کون ہے کوئی بتلائے کہ تم خود سمجھ جاو گے کیا :ڈ

استاد :: ہر گھڑی تیار مولبی ہیں ہم

بدتمیز :: اب تو نہیں سمجھے گا تو کون سمجھے گا

جاہل سنکی :: بہت ہمدردی پے ٹھاکر :ڈ

وقار :: میں نے تو چھابی ہے من و عن ورنہ تو یہ ہر دل کی آواز ہے

ڈفر :: او جا اوے ایڈا تو آیا مینڈکی کا بھگت اور وکیل

عمران :: ایڈا تو مشوم

ڈاکٹر صاحب :: وہ کیا کہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ آپ اپنا تعرف آپ ہیں

UncleTom said...

ٹرٹرانے کی وجہ سے ذکام کیسے ہو گیا

یاسرخوامخواہ جاپانی said...

یعنی بچہ ایک ہی اچھا۔۔۔۔
لیکن مولبی ساب اگر مینڈکی بچوں کی لائن لگا دے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مولبی کی خیر نہیں۔
ٹر ٹر ٹر ٹر ٹر ٹر

Anonymous said...

ہیں جی۔ یہ کیا
عمران اقبال بھائی نے اپنا نام اعتراف اقبال کب سے رکھ لیا ہے؟

عمرانی اور اقبالی بیان ہونا چاہئیے تھا مگر آپ نے اسے اعترافی اور ابقالی بیان بنا دیا ہے، بھائی صاحب زرا پھر سے تو غور کریں۔

بہرحال سانوں کی؟


یہ تو بتائیں مینڈکی کو زکام تو سنا تھا مینڈکی کو پیغام ۔۔۔ کیا یہ کوئی نئی اصطلاح ِ نکتہ داران یاران ہے کیا ؟

بہرحال اب مولبیوں کی خیر نہیں۔

ضیاء بھائی مفت میں مروا دیا۔ :)

toad said...

@ uncle tom: zyada tartarane se pehlay gala kharab hua phir zukam aur phir bukhaar ;)

عمران اقبال said...

چللو جی۔۔۔ جاوید بھائی نے ہم پر ہی شک کرنا شروع کر دیا۔۔۔ چللیں کوئی بات نہیں۔۔۔ جاوید بھائی بھی "مینڈکی" سے واقف ہی ہیں۔۔۔

یاسر بھائی۔۔۔ بچہ ایک ہی اچھا تو کیا بعد کے سارے بچے "برے"۔۔۔

ضیا بھائی۔۔۔ ڈاکٹر صاحب بھی فرمائش کر رہے ہیں کہ "مینڈکی" کا تفصیلی تعارف دیا جائے۔۔۔

Unknown said...

جناب اب اور کیسا تعارف چاہتے ہیں آپ لوگوں ،مولبی صیب نے مینڈکی کی تمام صفات، کمالات باری باری بیان کر تو دیے ہیں۔

مولبی صاحب آپ بھی بے عزتی خراب کرنے لگ گئے ہیں غیر شریف زادے زادیوں کی۔۔۔

تیار ہوجایں اگلا افسانہ اب آپ پر آوے ہی آوے۔
ویسے مزیے کی طنزیں ماریں ہیں آپ نے۔

افتخار اجمل بھوپال said...

تحرير پڑھتے ہوئے ميں نے ايک سوال سوچا مگر آخري فقرے نے کباڑہ کر ديا ۔ خير سوال يہ پوچھنا تھا " کيا يہ وہ مينڈکی ہے جسے زکام بھی ہو جاتا ہے؟"

Anonymous said...

اتنے سارے مینڈکوں کو ٹراتے دیکھ کر میں تو پریشان ہوگیا ہوں،
کیا آپ سب نے بزرگ مینڈک کے ساتھ کسی تالاب میں رہنا شروع کردیا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
:)

Abdullah

ضیاء الحسن خان said...

اجمل صا حب ۔۔۔۔۔۔۔۔ آپکو تو پتہ ہی ہے جب مینڈکی کو زکام پوتا پے تو اسکت بعد کیا ہوتا ہے

انکل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ ابھی کاکے انکل ہو اس لئے آپکو نہیں پتہ

پاک کوم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ ایسا کیوں کیا کسی مائی چھپکلاں کے حملے کا خطرح ہے آپکو ۔۔ مفت میں ہی صحیح ورنہ سپاریاں تو ہیں ہی لینے کے لیے بھائی لوگ :))

بیناد پرست ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھائی یہ حاصل کردہ بیان ہے اگر پوچھا گیا تو فوراً پتہ بتادونگا اصل کا :)

عبداللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پہلے تو بھائی ایسا کیوں لگتا ہے کہ آپ کسی کے ـــــــــ ہیں ۔۔۔۔ اور آپ آئے ٹرائے تو سمجھیں کورم بھی پورا ہوا تالاب کا :)

Anonymous said...

بھیا جی میں تو صرف مینڈکوں کی گنتی کرنے آیا تھا ،
جال ڈالنے سے پہلے!!!!
:)

Abdullah

Anonymous said...

کیا ایک مینڈکی کے لئے ع اور غ کافی نہیں ہیں جو تم اور مینڈک پکڑنے آئے ہو ۔۔۔۔۔ اسکا کو کیا کہتے ہیں یہ تو تم کو پتہ ہی ہوگا :ڈ

عثمان ٹھرکی

Anonymous said...

نامعلوم ٹھرکی،تمھیں غلط فہمی ہوئی ہے میں یہاں مینڈک کسی مینڈکی کے لیئے نہیں بلکہ ڈائی سیکشن کے لیئے پکڑنے آیا ہوں!!!!!
:)

Abdullah

Anonymous said...

عنیقہ بالکل سچ کہتی ہیں واقعی جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے!!!!
ان مومنین کے کرتوت دیکھیں اور واہ واہ کریں ،
یہ ہے وہ لنک جو اس منافق اعظم اور جاہل اعظم نے لگایا!
بظاہر یہ 23 مئی 2011
ڈان اخبار ہے!
http://www.dawn.com/2011/05/23/2009-us-assessment-of-karachi-violence.html
اسے کھولنے پر اوپر بلوگ اور فورم بھی لکھا نظرآتا ہے!
اور یہ کوئی خبر نہیں بلکہ ایک بلوگ پوسٹ ٹائپ افواہ ہے!
اور یہ ہے ،
23 مئی 2011
کا اصلی ڈان اخبار،
http://www.dawn.com/postt?post_year=2011&post_month=5&post_day=23&monthname=May&medium=newspaper&category=37&categoryName=Front Page
اب آپ ان دونون لنکس مین فرق ڈھونڈیئے،یہ آپ تمام حضرات کی ذہانت کا امتحان ہے!!!!!!
:)
اور پھر آپ حضرات اس ڈان مین وہ خبر ڈھونڈیئے جس کا لنک اس منافق اعظم نے لگایا ہے!
مجھ کم نظر کو تو نظر نہیں آئی،شائد آپلوگوں کو دکھ جائے!!!!!
:)
یہ جھوٹے اور ایجینسیوں کے کتے مجھے گھر پہنچا رہے تھے!!!!
اب دیکھنا یہ ہے کہ کون کتنا بڑا جھوٹا ہے اور کون کس کو گھر پہنچاتا ہے!!!!
:)
ویسے یہ کوئی نئی بات تو ہے نہیں ،
ایجینسیون کے پے رول پر بھونکنے والے ،
ایسی جھوٹی خبریں ہمیشہ سے ہی ایم کیو ایم کے خلاف بنابنا کر پھیلاتے رہے ہیں!
کبھی واشنگٹن پوسٹ لاہور سے چھپنا شروع ہوجاتا ہےتو کبھی لندن پوسٹ!!!
:)
ہمیشہ انکا جھوٹ انہی کے گلے میں آکر پڑتا ہے مگریہ بے غیرت اپنی ذلالتون سے باز آنے والے کہاں!
میں یہ تبصرہ اور بھی کئی بلاگس پر پوسٹ کررہا ہوں اگر تم نے نہیں چھاپا تب بھی سب کو لگ پتہ جائے گا،
کیاسمجھے!!!!

Abdullah